وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گودر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی آج کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں خریف 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے