افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی انتقال کر گئے

افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی ترانوے برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے۔صبغت اللہ مجددی 1992 میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے افغانستان سے انخلا اور بننے والی نئی حکومت کے پہلے صدر تھے۔

افغانستان میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے دس سالہ قیام کے دوران صبغت اللہ مجددی اعتدال پسند گوریلا سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے۔اُن کے سیاسی گروپ کے بعض اراکین سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت میں شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے