سری نگر: مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں دو روز کے لیے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کے پیش نظر وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش کے خلاف آج اور کل ہڑتال کرنے کی کال دی۔
بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق آج اور کل سماعت ہونی ہے، اس دفعہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے۔