ذوق ریستوران کی کراچی میں نئی شاخ

روایتی پاکستانی کھانوں کے مشہور ریستوران "ذوق” نے اپنی نئی شاخ کا افتتاح کراچی کے لکی ون مال میں کردیا ہے۔ تقریب میں میڈیا، شوبزنس اور دیگر سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی تھیں۔

اس موقع پر ذوق کے سی ای او نے کہا کہ "یہاں ہم لوگوں کو طعام کے ایک ایسے تجربے ے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو نہ صرف ان کوذائقے کی ایک نئی دنیا مین لے جائے بلکہ ساتھ ہی ان رروایتی پکوانوں کے ذریعے وہ برصغیر کے شاندار
ثقافتی ورثے کو بھی ایک منفرد انداز میں جان سکیں۔”

ذوق کی سب سے پہلی شاخ 2009 میں قطر کے شہر دوحہ میں کھولی گئی تھی۔ اب ریستوران کی دو شاخیں کراچی میں جبک تین دوحہ میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے