اسلام آباد میں گردے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

kidneyاسلام آباد میں گردےفروخت کرنےوالاگروہ گرفتار ہوگیا ،جو لوگوں کو نوکری کا جھانسا دے کر فیصل آباد سے اسلام آباد لاتا اورنجی اسپتال میں گردے نکال کر 20سے 30لاکھ روپے میں فروخت کردیتا ۔

پولیس نے تھانہ لوہی بیر کے علاقے میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر گردے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اعجاز اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہےجبکہ نجی اسپتال کے ڈاکٹر انیق اور رفعت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان فیصل آباد سے غریب لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے اور نجی اسپتال میں غریب لوگوں کے گردے نکال لیتے ،ایسا ہی انہوں نے ذیشانی نامی شخص کے ساتھ کیا ،اس کا گردہ نکالنے کے بعد اسے 10ہزار روپے دیدئیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایک گردہ 20سے 30لاکھ روپے فروخت کرتے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے