وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پیپرا رولز 2004 کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ انسداد منشیات پالیسی 2018 کا جائزہ اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ای او بی آئی، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم اور پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔

آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے