سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نواز شریف کو جناح اسپتال کے تھرڈ فلور پر پرائیوٹ وی آئی پی بلاک میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کمرے میں ٹی وی، فریج اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔

سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی حصار میں لفٹ کے ذریعے تھرڈ فلور تک پہنچایا گیا، اس موقع پر پولیس کے علاوہ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نواز شریف کے ہمراہ تھی۔

نواز شریف کی جناح اسپتال آمد پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے