آشیانہ اقبال کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی۔

خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت کے باہر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جو ان کی ساتویں پیشی تھی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف ریفرنس کا کیا بنا؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا اور جلدی ریفرنس دائر کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو بھی جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔

جب کہ عدالت نے خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک 16 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہےکہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو گرفتار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے