لاہور: نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نواز کی جناح اسپتال میں ملاقات

لاہور: میاں نوازشریف سے جناح اسپتال میں ان کے بھائی شہبازشریف اور صاحبزدی مریم نواز نے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہورکے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی شہبازشریف جناح اسپتال آئے تو اس دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے، کارکنان نے دونوں رہنماؤں نواز کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی۔

شہبازشریف اور مریم نواز نے ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔

(ن) لیگی رہنماؤں کی اسپتال آمد پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے آنے والے دیگر افراد کا اسپتال میں داخلہ بند کردیا گیا۔

شہبازشریف اور مریم نواز نے نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے