پاک بھارت کشیدگی کے بعد دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے بعد دفترخارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ کرائسسز مینجمنٹ سیل ایمرجنسی حالات کیلئے بنایا گیا ہے جو صورتحال پر نظر رکھے گا اور سفارتی و سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، بھارت اگر بین الاقوامی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بھارت نے اپنی سیاست کی خاطر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر بھی لوگ سمجھتے ہيں کہ مودی سرکار پلوامہ واقعے کو سیاست کی نذر کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کارخودکش حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے