کیا ریاض فتیانہ کا کام صرف فیتے کاٹنا ہے ؟

مختلف سیاسی جماعتوں میں رہنے والے سیاستدان ریاض فتیانہ (این اے 113) کا نامکمل منصوبہ عوم کے لیے عذاب بن گیا۔

2009ء میں موضع مل فتیانہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب، ہڑپہ کمالیہ راوی پل کا سنگ بنیاد، ریاض فتیانہ صاحب نے رکھا-

اس پل کا تقریباً اسی فیصد کام ہونے کے بعد، حکومت بدلنے کی وجہ سے باقی کام روک دیا گیا- اب جبکہ ریاض فتیانہ صاحب پھر اس نئی حکومت کا بھی حصہ ہیں، تاحال پل کا کام رکا ہوا ہے- پل کی وجہ سے دریا کے بہاؤ کا رخ مقامی آبادی کی طرف ہوچکا ہے- ہڑپہ کے موضع مراد کے کاٹھیہ کی قیمتی زرعی زمینیں اور مقامی آبادی دریا کے کٹاؤ کی زد میں ہے- ابھی تک درجنوں گھر دریا کی نذر ہو چکے ہیں-

مقامی آبادی، فتیانہ صاحب کی بے حسی کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہے-

عوام کا مطالبہ ہے کہ دریا کے کٹاؤ کو فوری روکا جائے-پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ این اے 113 اپنے زیر تکمیل منصوبے کو جلد مکمل کروائیں-

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے