نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی چاہتے ہیں: چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کلبھوشن کیس میں نواز شریف کے بیان کو بطور ثبوت پیش کرنے پر خوش نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا رہا کہ آپ کے بھارت کے ساتھ امن کے حوالے سے بیانات بھلے نیک نیتی پہ مبنی ہوں لیکن یہ پاکستا ن کے خلاف استعمال ہوں گے، آج وہی ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ مودی نا نواز شریف کا دوست تھا اور نا پاکستان کا دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی چاہتے ہیں لیکن جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سویلین بالا دستی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے پر چوہدری نثار کے نواز شریف سے اختلافات شروع ہوئے تھے جو بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور پھر ناراضگی تک پہنچ گئے۔

اسی ناراضگی کے باعث مسلم لیگ ن نے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اور چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے