آسکر ایوارڈ کا میلہ: فلم ’گرین بُک‘ سب پر سبقت لے گئی

لاس اینجلس: 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ فلم گرین بُک کے نام رہا۔

91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میلے کی 30 سال میں پہلی بار بغیر میزبان آسکر تقریب میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں طبقاتی اور نسلی فرق کو مٹاکر دوستی کا پیغام دیتی فلم ’گرین بُک‘ سب پر سبقت لے گئی۔

رامی مالک بہترین اداکار، اولویا کولمن بہترین اداکارہ قرار پائیں جبکہ فلم روما کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ الفونسو کیورون نے جیت لیا۔

گلوکارہ لیڈی گا گا نے فلم آ اسٹار از بورن کے گیت Shallow کے لئے اپنے کیرئیر کا پہلا آسکر جیت لیا جب کہ فلم بوہیمیاں راپسوڈی چار ایوارڈز حاصل کرکے سب سے آگے رہی۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ریجینا کنگ اور بہترین معاون اداکار مہرشالا علی قرار پائے۔

الفونسو کیورون کو فلم روما پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا، بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ بھی میکسیکو کی فلم روما کے نام رہا، بہترین دستاویزی فلم فری سولو قرار پائی، بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ اسپائیڈر مین انٹو دی اسپائیڈر ورس کے نام رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے