مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں، باہمی روابط اور مطابقت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے کے بعد سے بھارت کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت نے بغیر تحقیقات کے ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔

بھارتی دھمکیوں کی جانب سے پاکستان کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا اور اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے