بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی نام نہاد حملے کی ویڈیو 3سال پرانی نکلی

لائن کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی نام نہاد حملے کی ویڈیو 3 سال پرانی نکلی۔

یاد رہے بھارتی ایئر فورس کی جانب سے گزشتہ رات دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے اپنا بوجھ گرا کر فرار ہوگئے۔

لیکن جنگ کے جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے کر اپنے ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور یوٹیوب سے 3 سال پرانی ویڈیو نکال کر اسے مذکورہ واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی۔

بھارتی چینلز پر صبح سے دکھائی جانے والی ویڈیو دراصل 2016 سے یو ٹیوب پر موجود ہے۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کی تاریخ 23ستمبر 2016 درج ہے اور یہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستان ائیرفورس کی نائٹ فلائنگ کی ویڈیو ہے۔

پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور پڑوسی ملک سے مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے، سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور جنگ کرنے جیسی آوازیں آرہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے