بھارتی وزیرداخلہ کی ”چُپ”ٹوٹ گئی

indian home ministerاقلیتوں کو جانوروں سے تشبیہ دینے کا معاملہ بھارت میں اب بھی گرم ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی وزراء کی اشتعال انگیز بیان بازی پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی یہ کہہ کر نہیں بچ سکتا کہ اُس کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے دو وزرا ء کرِن رِجيجو اور وی کے سنگھ کے نفرت آمیز بیانات نے بھارتی حکمرانوں کی اصل سوچ واضح کر دی ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نےدہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر تجیندر کھنہ کے اس بیان کی حمایت کردی جس میں انھوں نے شمالی بھارت کے لوگوں کے بارے میں قانون توڑ کر انجوائمنٹ حاصل کرنے کی بات کی تھی۔

اسی طرح مرکزی وزیر اور غازی آباد سے بی جے پی کے رہنما وی کے سنگھ نے ہریانہ میں دلت بچوں کوز ندہ جلائے جانے کے واقعہ پر انتہائی کڑوی بات کہہ ڈالی۔اس صورتحال میں ا ب جاکر حکمراں بی جے پی کو ہوش آیا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ساتھی وزراء کو بیان دیتے وقت ہوش میں رہنے کی ہدایت کی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے