او آئی سی کی پاکستان میں بھارتی دراندازی کی شدید مذمت

تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بم پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں 4 بم پھینکنے کی مذمت کرتی ہے۔

تنظیم تعاون اسلامی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔

او آئی سی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورت حال کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی پرامن حل نکالنے کی کوشش کریں۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی طیاروں نے پاکستانی علاقے میں بم بھی پھینکے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث بھارتی طیارے فرار ہو گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے