دلتوں کو کتے کہنے پر بھارتی وزیر نے معافی مانگ لی

indiaسابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہاہے کہ دو جملوں کو ملا دینے سے یہ واقعہ سامنے آیااگر کسی کو برا لگے تو وہ معذرت کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ وی کے سنگھ نے بچوں کو زندہ جلانے پر پہلے انہیں کتوں سے تشبیہ دی پھر جب بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید ہوئی تو معافی مانگ لی۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کے اس بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے