زرداری نے وزیر خارجہ کی او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے وزیر خارجہ کی او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو بھارتی طیارہ گرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ مودی کا ایڈونچر بھارتی الیکشن کے لیے تھا، وہ بیک فائر کرگیا، جنگ صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں، بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتا رہتا ہے، ہمیں اپنی معیشت اور طاقت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

سابق صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یواے ای کے ساتھ مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، میں نے تجویز بھیجی تھی کہ او آئی سی میں شرکت سے انکار نہ کیا جائے، وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں جانا چاہیے تھا، وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں جاتے اور وہاں پاکستان کے دوستوں سے ملاقاتیں کرتے، یہ ممالک ہمارے دوست ہیں، اگر ایوان کی منشاء ہے کہ حکومت نہ جائے تو میں کچھ زیادہ نہیں کہوں گا، پاکستان کی حکومت کو دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نہ جانا مسئلےکا حل نہیں، ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، وہاں جاکر بات کریں، دنیا بدل گئی ہے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں، موجودہ صورت حال میں پاکستان کواپنے دوستوں کونہیں بھلانا چاہیے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں روس، چین اور ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہمسائیہ ممالک کےساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہیے تاکہ وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے