جیکب آباد: ماتمی جلوس میں دھماکا، 12 ہلاک

jacobسندھ کے شہر جیکب آباد میں ایک ماتمی جلوس کے دوران دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور چار بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں.

دھماکا جیکب آباد کے لاشاری محلے میں نو محرم کے جلوس میں ہوا. تاحال دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال اور امام میڈیکل سینٹر جیکب آباد منتقل کردیا گیا ہے.

دھماکے کے بعد سندھ-بلوچستان سرحد کو سیل جبکہ رینجرز اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک امام بارگاہ کے باہر مبینہ خود کش حملے میں کم از کم 10افراد ہوئے تھے.

اس سے قبل پیر کو کوئٹہ میں ہونے والے دھماکےمیں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے.

دھماکے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بارودی مواد بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے مسافر بس تباہ ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے جیکب آباد میں دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے