لاہور اور ملتان کے علاوہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال

کراچی: لاہور اور ملتان کے علاوہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا۔

پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی فضائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث تین روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے جسے گزشتہ روز جزوی بحال کیا گیا تھا تاہم ہفتے کے روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر لاہور اور ملتان کے فضائی اڈوں کو 4 مارچ کو دن ایک بجے کھولا جائے گا جب تک لاہور جانے والے مسافروں کو اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس بھیجا جارہا ہے۔

پشاور ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ باچا خان ایئر پورٹ پر پروازیں معمول کےمطابق جاری ہیں جہاں سے آج دبئی،کراچی اور ریاض کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی۔

تھر ایکسپریس روانہ

دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق بھارت جانے والی تھر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگئی ہے جس میں 579 مسافر سوار ہیں اور ٹرین زیرو پوائنٹ پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے