’جو نہیں پتا اس میں ٹانگ نہ اڑائیں‘: فواد چوہدری بالی وڈ شخصیات پر برس پڑے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے بجائے اسے بڑھاوا دینے پر بالی وڈ شخصیات پر برس پڑے۔

بھارتی جارحیت صرف پاک بھارت سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ بھارتی فلمی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر بیان بازی میں پیش پیش ہیں اور ایسے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بالی وڈ شخصیات کی نفرت انگیزی پر برہم ہوگئے۔

ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے گفتگو کی جس پر فواد چوہدری نے انہیں کرارا جواب دیا۔

بھارتی اداکارہ کی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’بالی وڈ والے سب سے بہتر یہ چیز کرسکتے ہیں کہ جو ان کی سمجھ سے باہر ہیں ان مسائل میں ٹانگ نہ اڑائیں، وہ بنیادی مسئلوں کو نہیں سمجھتے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جو لوگ قسمت کے جھٹکے سے نامور شخصیت بن گئے ہیں جنگ کے بارے میں بات کرنا ان کے لیے ایک کاروبار ہوگیا ہے‘۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے بعد پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی پر انہیں راہِ فرار اختیار کرنا پڑی۔

واقعے کے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر بالی وڈ ستاروں نے جنگ کو بڑھاوا دینے پر ترجیح واضح کی جب کہ پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے