مسئلہ کشمیر حل کرنے والا ہی نوبل انعام کا حق دار ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے والا ہی نوبل انعام کا حق دار ہوگا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے جس کے لیے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ NobelPeacePrizeForImranKhan# ٹرینڈ کر رہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس پر آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘میں نوبل انعام کا حقدار نہیں، نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گا’۔

وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے