دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلستان نے 182 رنز بنالئے

teamپاکستان اور انگلستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے مگر وہ اب بھی پاکستان سے 196رنز پیچھے ہے اور اس کی سات وکٹیںباقی ہیں۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378رنز اسکور کئے تھے۔

آج میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 282-4 پرکھیل شروع کیا تو کپتان مصباح الحق جو پہلے دن کے آخری اوور میں اپنی نویں ٹیسٹ سنچری مکمل کر چکے تھے اور 102پر ناٹ آؤٹ تھے، کسی رنز کا اضافہ کئے بغیر پہلے ہی اوور میں اسٹیوارٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پھر اسد شفیق نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر اسکور میں 52 رنز کا اضافہ کیا۔

قومی کرکٹر سرفراز 32رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کےبعد صرف 44رنز ہی کا اضافہ ہوسکا اور پوری ٹیم 378رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اسد آؤٹ ہونے والے سب سے آخری کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مارک ووڈ کی گیند پرجو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلستان کی جانب سے فاسٹ بولر ووڈ اور آف اسپنر معین علی نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے