شہر یار کو بھارت میں بہت عزت دی گئی: نجم سیٹھی

najamپاکستان سپر لیگ گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ سیریز کینسل نہیں ہوئی، ابھی مکمل ” ناں “ نہیں ہوئی،

شہر یار کو ہندوستان میں بہت عزت دی گئی۔

ایجنڈے کے تحت کچھ اینکر مجھ سے ٹیڑھے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو پر اپنے پروگرام ”آپس کی بات “ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے بتایا بھارت میں پاکستان کرکٹ بورڈکی چیئرمین شہر یار خان کی کوئی بے عزتی نہیں ہوئی بلکہ بہت زیادہ عزت دی گئی ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اپنی بیوی مسز شہریار کے پاس بھیجی تھی جو ان کے پاس رہی اور شیو سینا کے مظاہرین کی بھارتی میڈیا نے بھی مزمت کی ہے۔

ہمارے ہاں میڈیا ایجنڈے کے تحت ہم پر تنقید کررہا ہے۔انہوں نے بتایاآئی سی سی میں جو میں نے معاہدہ کرایا تھا وہ معمولی بات نہیں۔اس معاہدے کے مطابق اگلے آٹھ سال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان6سیریز ہونی تھیں جن میں چار پاکستان کے حق میں یعنی کہ تمام آمدنی پاکستان کو ملنی تھی اور دو سیریز بھارت کے حق میں۔

ہمیں ان سیریز سے22ارب سے زائد آمدن ہونی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کو4ارب سالانہ خرچہ ہے اور تمام آمدن انٹرنیشل کرکٹ سے ہوتی ہے اور پاک ،بھارت ایک ون ڈے میچ میں پانچ سے سات ملین ڈالر آمدنی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا دسمبر میں سیریز ہونی ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک مکمل طور پر ناں نہیں کی اور نہ کوئی جواب دے رہے ہیں انہیں جنوبی افریقہ کے ممبئی میں ہونےوالے میچ میں شیو سینا کی طرف سے مظاہروں کا خطرہ ہے،

اس میچ کے بعد وہ کوئی واضح جواب دینگے۔انہوں نے بتایا میرا خیال ہے بھارتی کرکٹ بورڈ پر بھی حکومت کا پریشر ہے کہ وہ فوری کوئی واضح جواب نہ دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے