انسداد دہشتگردی کارروائیوں کا جائزہ: ایشیا پیسفک گروپ کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایشیا پیسفک گروپ کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ کا وفد 25 سے 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستان کی طرف سے دہشت گرد و انتہا پسند تنظیموں کےخلاف اقدامات کا جائزہ لےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایشیا پیسفک کا وفد وزارت داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کرےگا جب کہ وزارت خارجہ اور داخلہ ایشیا پیسفک گروپ کو حکومتی اقدامات کی رپورٹ پیش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے