غیر اخلاقی بیان: وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ہندو کمیونٹی سے متعلق توہین آمیز بیان پر وزیراطلاعات فیاض چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیا جہاں ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت اقلیتوں کے برابر کے حقوق ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد اسے وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے