پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ریاستی عناصر ملوث ہیں:سرتاج عزیز

sartajمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی میں بھارت کے ریاستی عناصر ملوث ہیں اور یہی بات پاکستان نے امریکی حکام کو بتائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا افغان طالبان پر زور نہیں، تھوڑا بہت اثر ہے، اگر افغانستان تیار ہوا تو افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ریاستی عناصر ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا نے کشمیر کو تنازعہ قرار دیا ہے، امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے لیے بھی بات ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں، افغانستان میں طالبان کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، دوسری طرف بھارت کے ساتھ سرحد پر کشیدگی ہے، ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے