لاہور: صمصام بخاری نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

لاہور: صمصام بخاری نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صمصام بخاری سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ہندو برادری کے خلاف غیر اخلاقی بیان کے بعد فیاض الحسن چوہان سے وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ عہدہ صمصام بخاری کو دیا جائے گا۔

4 مارچ کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا اور تحریک انصاف نے بھی انہیں نوٹس جاری کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے