وزیراعظم کی نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بدائیت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی انتقام کا رویہ نہیں اور نوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکارکردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے