خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملٹی میڈیا جرنلزم کانفرنس کا انعقاد

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر برٹش ہائی کمیشن پاکستان اور میڈیا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر سے خواتین صحافیوں کے سولہ رکنی گروپ کی ملٹی میڈیا جرنلزم کے حوالے سے تربیت اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد پورے پاکستان بشمول ملتان ، بہاولپور، سوات، مردان ، کوہاٹ ، کوئٹہ، پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت کی خواتین صحافیوں کی ملٹی میڈیا کے حوالے سے استعداد کار کو بہتر بنانا تھا ۔

[pullquote]برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے DFID کی سربراہ جونا ریڈ نے کہا [/pullquote]

"یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ پورے پاکستان سے اتنی محنتی اور ذہین صحافیوں نے اس منفرد ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ آج کی ضرورت ہے کہ خواتین کو ذیادہ سے ذیادہ مواقع دئے جائیں۔ اور صنفی مساوات کو گھروں سے شروع کرتے ہوئے سیاست ، کھیل ، صحافت اور دیگر شعبہ میں نمایاں مقام دیا جائے۔ ”

برطانیہ پاکستان میں خواتین کے حوالے سے صنفی مساوات پر کام کر رہا ہے ۔ جس کے تحت لاکھوں لڑکیوں کو پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں پڑھنے کے لئے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پینتالیس اضلاع سے ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو سیاسی کردار نبھانے کے لئے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

ایم ٹی آر سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر شاہ جہان سید نے کہا کہ ملٹی میڈیا صحافت ہی شعبے کا مستقبل ہے۔ اور خواتین کو اس شعبے میں اپنی استعداد کو بہتر بنانے کیلئے تربیت کے مرحلے سے گزرنا ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے