یوم نسواں: وزیراعظم اور آرمی چیف کا خواتین کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ نسواں پر اپنے پیغامات میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں مادر ملت فاطمہ جناح کو قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں قائد کے ساتھ ڈٹ رہنے پر سلام پیش کیا اور وطن عزیر کی تمام بیٹیوں کے لیے عہد کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ ہم خواتین کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق قومی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں‘۔

آرمی چیف کا پیغام

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’خواتین دفاع پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ پوری قوت کے ساتھ موجود ہیں، خاص طور پر شہدا کے خاندانوں کی بہادر خواتین قابل قدر ہیں۔‘

جنرل قمر جاوید باجوہ نہوں نے خواتین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کے لیے پاکستان کی عظیم خواتین کا کردار اور ذمہ داری ہے‘۔

واضح رہےکہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدصنفی امتیاز کے خاتمے ، خواتین کے مساوی حقوق اور ان کی اعلی تعلیم کی کوششوں کے لیے جدوجہد کرنا ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے