محکمہ داخلہ پنجاب کا بلاول کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو آج درخواست دی تھی جو پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی۔

بلاول بھٹو کی درخواست میں محکمہ داخلہ سے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اجازت مانگی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ بلاول بھٹو آج ہی نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔

درخواست کے مطابق ملاقات کی اجازت ملنے کی صورت میں پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین آج شام سابق وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہےکہ بلاول کو قانونی طریقہ اختیار کرکے ملاقات کی اجازت مل سکتی ہے۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل بھی نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے