مقبوضہ کشمیر کے تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیا

سری نگر: قابض بھارتی انتظامیہ کا کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے خلاف تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔

کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے۔

مذکورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے