جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے ملیں گے

اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف پاکستان پہنچ گئے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیوپاکستان کے مطابق نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جرمن وزیر خارجہ کا پُرتپاک استقبال کیا، آج اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ترکمانستان کے توانائی کے وزیر اور دوسرے اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد وزیر خارجہ راشد میریدوف کے ہمراہ ہے۔

راشد میری دوف اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے مرحلے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے اور وہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور اور توانائی کے وزیر عمر ایوب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے