کرائسٹ چرچ دہشتگردی: حملہ آور کو روکنے والے بہادر پاکستانی کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے پاکستانی متاثرین خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے پروفیسر نعیم رشید کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد سے تھا۔

نیوزی لینڈ: دہشتگرد کو روکنے کی کوشش میں پاکستانی ہیرو نعیم رشید بیٹے سمیت شہید

نعیم رشید نے آرمی برن ہال کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کے لیے نیوزی لینڈ گئے جہاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہی شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے۔

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پروفیسر نعیم رشید اور ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم بھی شہید ہوا۔

نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے