پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کون سی نامور شخصیات گراؤنڈ میں موجود ہوں گی؟

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی سمیت سیاسی اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات گراؤنڈ میں موجود ہوں گی۔

پی ایس ایل 4 کا فائنل ٹاکرا آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے جب کہ سابق کرکٹرز کی بھی آمد متوقع ہے۔

سیاسی شخصیات میں چیئرمین پیپلز پاڑٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید بھی فائنل مقابلہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں 23 مارچ کا مکمل تھیم سونگ بھی پیش کیا جائے گا جس پر گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے، اداکار فواد خان، آئمہ بیگ، ذوہیب حسن اور دیگر بھی پرفارم کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ماہرہ خان، گل پنڑہ، مایا علی، ثناء جاوید، ہمایوں سعید اور دیگر شوبز شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے ہوگی جب کہ رات 8 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے