آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریفرنس کا عمل اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

عدالت نے عبدالعلیم خان کو 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 فروری کو علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے