مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف برطانیہ میں کشمیریوں نے احتجاج کیا، برطانیہ بھر سے کشمیری لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع ہوئے اور مقبوضہ وادی پر بھارتی تسلط کے خلاف نعرے ۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کا اہتمام کشمیر یوں کی تنظیموں نے کیا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے ، جہاں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے ۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے