بھارتی لڑکی گیتانئی دہلی پہنچ گئی

gitaپندرہ سال قبل غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان آنے والی گیتا واپس اپنے وطن بھارت پہنچ گئی، گیتا پی آئی اے کی پرواز پی کے 272کے ذریعے نئی دہلی پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ایئرپورٹ پر گیتا کے رشتہ داروں نے گیتا کا استقبال کیا، گیتا کو ایئرپورٹ سے بھارتی وزارت خارجہ لے جایا جائے گا ، جہاں گیتا کے والد بھی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں گیتاکاڈی این اےٹیسٹ ہوگا، جبکہ گیتا کے والدین کے ڈی این اے سیمپل پہلے ہی لیے جاچکے ہیں۔

اس سے قبل گیتا آج صبح سویرے کھارادر میں واقع ایدھی ہوم سے کراچی ائیر پورٹ پہنچی، جہاں سے وہ پی آئی اے کی پر واز پی کے 272 کے لیے نئی دہلی روانہ ہوئی۔

گیتا کے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور سعد ایدھی بھی بھارت گئی ہیں ، ایدھی ہوم سے روانگی کے وقت گیتا کافی خوش دکھائی دے رہی تھی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گیتا کے معاملے کو سرکاری سطح پر اٹھانے پر میڈیا کے شکرگزار ہیں، گیتا سے بھارت میں بھی رابطے رہیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے اصل خاندان کے ملنے تک اسے بھارت کے کسی ادارے میں رکھاجائے گا ۔

قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا تقریباً 13 سال پہلے سرحد عبور کر کے پاکستان آئی تھی، جسے پولیس نے ایدھی ہوم کے حوالے کردیا تھا ۔

کراچی میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے گیتاسے گذشتہ روزالوداعی ملاقات کی، بھارتی ہائی کمیشن نے گیتا کو پیپر پر ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے