جمیعت علمائے اسلام(ف) اور پاکستان تحریک انصاف متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے متحد ہو گئے

imran

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ سرحد سمیت پورے ملک میں متاثرین زلزلہ کی امداد ی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

جمیعت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے آئی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے کارکنوں کو انسانی ہمدرری کے تحت متاثرین زلزلہ کی امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کارکنوں کو کہا ہے یہ مشترکہ سانحہ ہے ۔ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی مدد کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے اور ان کی بحالی ممکن ہو سکے ۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی ان دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید تناؤ رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے کارکنوں کو صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے