سانحہ کرائسٹ چرچ کے 8 پاکستانی شہدا کو نیوزی لینڈ میں سپردخاک کردیا گیا

کرائسٹ چرچ: مساجد پر حملوں میں شہید ہونےوالے 8 پاکستانیوں کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے متعلقہ فیملیز کے 20 سے زائد افراد پاکستان سے روانہ ہوئے، اہلخانہ کو سفری سہولیات دفتر خارجہ اور نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ سانحے کے ایک شہید سید اریب احمد کا جسدِ خاکی آئندہ چند دنوں میں پاکستان بھیج دیا جائے گا، اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کا عملہ شہدا کے اہلخانہ کی معاونت کے لیے موجود رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے