ناران میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے، سردار سید غلام

ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کے مطابق ناران میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور متاثرہ سیاح وہاں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں ۔

آئی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے این ایچ اے کو حکم دیا گیا تھا کہ فوری طور پر متاثرین کو نکالنے کیلئے روڈ سے برف ہٹا کر کلیئر کیا جائے جس پر این ایچ اے حکام نے بھاری مشینری کے ہمراہ فوری کام شروع کر دیا تھا اس وقت تک راستہ بالکل صاف ہو چکا ہے اور سیاح وہاں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں ۔

سردار سید غلام نے بتایا کہ اس تمام عرصہ میں مانسہرہ کی ضلعی حکومت متاثرین کے ساتھ رابطے میں رہی تاکہ متاثرہ سیاحوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔

دوسری جانب آج آنے والے زلزلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ضلع ناظم مانسہرہ نے بتایا کہ ابھی تک ضلع مانسہرہ میں 2افراد کے جاں بحق اور 11افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

مانسہرہ کے زیادہ تر علاقے دشوار گزار پہاڑوں پر مشتمل ہیں اور زلزلے کے وجہ سے کمیونیکیشن نظام بھی متاثر ہوا ہے اس لئے فی الحال دور دراز علاقوں سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہو رہی صورتحال صبح تک ہی واضح ہوگی البتہ مکانات زیادہ گرنے کی اطلاع ہے ۔ ہم ویلج کونسلوں اور مقامی تھانوں سے رابطے میں ہیں تاکہ جوں جوں صوتحال واضح ہو ہم قوم کے سامنے اصل صورتحال لائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے