79 واں "یوم پاکستان” اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلان

آج بروز ہفتہ 23 مارچ کو پاکستان کا 79 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ میلان میں منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے دس بجے میلان میں واقع قونصلیٹ جنرل میں پرچم کشائی سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکا اپنی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگے۔

اتاشی ویلفیر رضوان صلابت نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان نے اس بات کہ اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اس نے امن کی خاطر خطے میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے اور اس کے جب تک مسلئہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا، اور ان پر بھارت کا ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا پاکستان ان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اس جنگ کو ہر سفارتی محاذ پر لڑ رہے۔

وزیراعظم پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملک پاکستان سے محبت کا بہت بڑے پیمانے پر اعتراف کیا اور کہا کہ جہاں یہ افراد اپنے خاندان کی مالی معاونت کرتے ہیں وہاں ان کی بھیجی ہوئی رقوم سے ملکی معیشت پر بھی گہرا اثر مرتب ہوتا ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رقوم کی منتقلی پاکستانی بنکوں کے ذریعے کی جائے تاکہ اس کا فائدہ ملکی معیشت کو بہتر انداز میں ہو۔۔۔۔ اس موقع پر قونصلرجنرل میلان ڈاکٹر چوہدری منظوراحمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر ممکن حد تک جا سکتے ہیں اور ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔ ہماری امن کے لئے کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میلان میں یہ میرا پہلا یوم پاکستان ہے، اور مجھے یہاں اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کے بارے مقامی سطح پر بہت اچھا تاثر ملتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں فون سننے بارے بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کی کالز نہیں سنی جاتیں۔ پہلے ہماری ایک فون لائن تھی اور اب ہم اسے بڑھا کر ایک مزید نمبر شامل کر رہے ہیں جس پر پورا دن آپ کی کالز سنی جائیں گی اور ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے اگر ہر ایک کی کالز کا جواب نہ مل سکے تو ہماری بھی مجبوری کو سمجھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے میلان سے ملحقہ شہروں کے دورے کئے ہیں، اور ان کی شکایات کو سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان شہروں میں کونسل وزٹ کیا جائے گا اور اس میں سب سے پہلے بریشیا میں ہم اس کا انعقاد کریں گے۔ آج یوم پاکستان کے پروگرام میں میئر میلان اور اٹلی کی مقامی یونیورسٹی کے پروفیسرنے خصوصی شرکت کی.

انھوں نے کہا کہ ہماری عورتوں کو بھی فعال ہونے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے میری بیگم آپ کی خواتین کے ساتھ ملکر کام کریں گی۔ آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے نام سے اس تنظیم میں ہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی خواتین ممبر ہوں گی۔

پروگرام کے اختتام میں وسیع پیمانے پر ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا جس سے تمام شرکاء لطف اندوز ہوئے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے