پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی: عالمی بینک

کراچی: عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی۔

عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور ملک میں مصنوعات کی کھپت کم ہوگی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے برآمدات میں اضافہ بتدریج ہوگا تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد کمی کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی جب کہ ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے