مغربی روٹ کا نقطہ آغاز گوادرہے ، کاشغر سے منسلک کرنے کیلئے دوہری شاہراہ کی تعمیر پر غور کیا جائے، سینیٹر مشاہد حسین سید

سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری نے اپنے اجلاس میں مغربی روٹ کیلئے دہری شاہراہ کی تعمیر کی تلقین کی ہے،

سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ساڑھے تین گھنٹے کے دورانئے پرمشتمل اجلاس کے دوران ممبران کو چیئرمین این ایچ اے شاہد تارڑ اور ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل کی طرف سے رواں برس مئی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے تناظر میں اقتصادی راہداری کے تحت مختلف تعمیراتی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دونوں سربراہان کا کہنا تھاکہ مغربی روٹ کا نقظہ آغاز گوادر ہے جسے براستہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب چینی شہر کاشغر سے منسلک کرنے کیلئے مغربی روٹ کا تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پرآئیندہ برس دسمبر تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔

اس موقع پرپارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے متفقہ طور پروفاقی حکومت کو مغربی روٹ کی دوہری شاہراہ کی تعمیر پر زور دیا، سینیٹر مشاہد حسین نے پندرہ سالہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اسکے ثمرات سے چھوٹے صوبوں بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے دوردرازعلاقوں میں بسنے والے عوام کو مستفید کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،

انہوں نے قومی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے سیاسی و صوبائی وابستگی سے بالاترہوکر مشترکہ طور پر بھرپور کردار اداکرنے کی تلقین کی ۔ سیکرٹری برائے منسٹری واٹر اینڈ پاور یونس دھاگاکی جانب سے بھی سکی کناری پاور براجیکٹ اورایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کی جانب سے ایگری کلچر پراجیکٹس سمیت دیگر پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے اختتامی کلمات میں نومبر میں کمیٹی ممبران کی جانب سے گوادر دورے اور مغربی روٹ کا معائنہ کرنے کا اعلان کیا، کمیٹی کے اگلے اجلاس میں منسٹر واٹر اینڈ پاور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاور پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں قومی اسمبلی سے لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، رانا محمد افضل خان، اسفندیار بھنڈارہ، اسد عمر، اکرم خان درانی، محمود خان اچکزئی، سید غازی گلاب جمال، عامر حیدر خان، آفتاب احمد شیرپاؤ اور سینیٹ سے سردار فتح محمد حسانی، لیفٹنٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، شبلی فراز، باز محمد خان، طلحہٰ محمود اور سیکرٹری قومی اسمبلی /پارلیمانی کمیٹی محمد ریاض اور ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی قمر سہیل لودھی نے شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے