اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی جس کے پیش نظر انہوں نے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں کیسز میں رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی ہے۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں جواب کی کاپیاں مکمل طور پر فراہم نہیں کی گئیں، جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے۔

وکیل امجد پرویز نے مزید کہا کہ نیب کے جواب کے کچھ صفحات نہیں ہیں جب کہ جواب کی نقول مدہم ہیں جو کہ پڑھنے کے قابل بھی نہیں، نیب کے جواب پر حمزہ شہباز سے مشاورت کرنی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک کے لیے توسیع کردی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے