ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کر گئے

کراچی: ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر جمیل جالبی نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات اور ادبی مؤرخ تھے، وہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے، چیئرمین مقتدرہ قومی زبان کے عہدے پر بھی فائز رہے اور انہوں نے اردو لُغت بورڈ کے صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کی کتاب ‘ارسطو سے ایلیٹ تک’ ان کی اہم تصانیف میں شامل ہے اور انہوں نے تاریخ ادب اردو، پاکستانی کلچر، قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ، تنقید اور تجربہ کی تصنیف و تالیف کی۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کا سب سے اہم کام قومی انگریزی اردو لغت کی تدوین رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے