سردار جی کے لطیفوں پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر

sc indiaنا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی فیس بک اور موبائل فون میسجنگ میں سکھوں پر ہزاروں لطیفے بھیجے جاتے ہیں جسے لوگ اب ایک خاص کیمونٹی کے خلاف مہم کا حصہ سمجھنے لگے ہیں اسی لیے ایک خاتون سکھ وکیل نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے کہ سردار جی کے لطیفوں کو توہین آمیز قرار دے کر اس پر پابندی لگائی جائے۔

بھارت کی خاتون سکھ وکیل نے ملک کی عدالت عظمیٰ میں سکھ برادری سے متعلق لطیفوں کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت بھارت میں 5 ہزار سے زائد ویب سائٹس ایسی ہیں جن پر صرف سکھوں پر لطیفے موجود ہیں اور ان میں سکھ کیمونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر وہ شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

وکیل نے اپنی درخواست میں عدالت سے سکھ برادری سے متعلق لطیفوں پر پابندی لگانے اور انہیں توہین آمیز قرار دے کر اس سے متعلق ویب سائٹس پر بھی پابندی لگانے کی استدعا کی ہے جب کہ بھارتی سپریم کورٹ نے وکیل کی درخواست کومنظور کرتے ہوئے اس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے جو جلد مقدمے کی سماعت کرے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے