شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل شاداب خان کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اگر رپورٹ درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے